جمعیت علماۓ اسلام سربندن کے رھنما چیف درمحمد کا پریس کانفرنس

گوادر( گوادر ڈیجیٹل) جمعیت علماۓ اسلام سربندن کے رھنما چیف درمحمد نے گوادر پریس کلب میں محمد اسماعیل بلوچ ھال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوۓ کہاکہ وارڈ نمبر 8 سربندن میں ایک اراضی 2016 میں مبلغ 7 لاکھ روپے میں عطااللہ کریم بخش کے پاس خرید لی تھی ۔ مزکورہ اراضی میں میں گزشتہ 12 سالوں سے قابض ھوں اور مزکورہ اراضی پر میں نے بلاک کا تلہ سمیت 2 کمرے بناۓ ہیں اور انکے علاوہ اور بھی تعمیرات کیۓ ہیں جس پر مجھے تقریبا ایک کروڈ سینتالیس لاکھ روپے خرچہ آیا ہے ۔ چونکہ آج سربندن دوبارہ سٹلمنٹ ھورہا ہے تو عطااللہ کریم بخش کے بھائئ شبیر ۔ شعیب اور اکبر لالچ میں آگۓ اور وہ میری ذرخرید ملکیت کو وہ اپنی ملکیت بتارہے ہیں۔ انھوں نے میرے تلے میں جاکر تالا تھوڈ دیۓ اور تلے میں موجود میرے بہت سے سامان گم ھوگۓ ہیں اور مجھے بہت سا نقصان اٹھانا پڑگیا ہے ۔ حالانکہ بنیادی طورپر مزکورہ زمین سیٹھ اوغان شاہ اور صالح محمد شنکانی در والے کی ملکیت ہے ۔ لیکن اس دور میں عطااللہ کریم بخش کے بھائی اور حق دو تحریک کے کونسلر شبیر کریم بخش نے اپنے دیگر بھائیوں اکبر اور شعیب کے ساتھ ملکر غنڈہ گردی پر اترآیا ہے ۔ حق دو تحریک کے سربراہ و ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمن سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن وہ میرے چچاذاد بھائی بھی ہیں انکے دور میں سربندن میں حق دو تحریک کے کونسلر غریبوں پر ظلم کررہے ہیں اور وہ غنڈہ گردی پر اتر آۓ ہیں ۔انھوں نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیاکہ سربندن پولیس نے مجھے خود بتایا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے ۔ اگر مجھے نقصان پہنچایا گیا یا مجھے ماردیا گیا تو ذمہ دار شبیر کریم بخش ۔ اکبر کریم بخش اور شعیب کریم بخش ھونگے ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ میری ذر خرید زمین کو حق دو تحریک کے ان غنڈوں سے چھڑا دیا جاۓ ۔ بصورت دیگر میں کوسٹل ھائی وے پر اکیلے بیٹھ کر دھرنا دونگا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں