گوادر (گوادر ڈیجیٹل ) دشت بشولی حال کلانچی پاڑہ گوادر کے رہائشیوں صغیراحمد ابراہیم نے اپنے بھائیوں نذیر احمد اور عبدالحکیم کے ہمراہ گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے چھوٹا بھائی دودا ابراہیم 24 مئی کو اپنے موٹر سائیکل پر کچھ خریداری کرنے کے لئے گھر سے نکلا ہے اور تاحال لاپتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر اسے ہر جگہ تلاش کیا اور تمام جاننے والوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بارے میں ہمیں کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے اس کے ساتھ کوئی واقعہ و حادثہ پیش آیا ہے یا وہ اپنی مرضی سے کہیں چلا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بذریعہ پریس کانفرنس واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوا تو ہم اس کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہونگے اور ہمارا اس سے کسی قسم کا کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کو ماننے والے شہری ہیں۔ ہم کسی غیر قانونی و غیر آئینی عمل کی حمایت قطعی طور نہیں کرینگے۔
