گوادر میں پیشہ ور گداگروں کی یلغار، شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

گوادر (گوادر ڈیجیٹل / ویب ڈیسک )گوادر شہر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ بازاروں، دکانوں اور گلی محلوں میں پیشہ ور بھکاری راہگیروں اور دکانداروں کو بار بار تنگ کرتے ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور عوامی سکون میں خلل پڑ رہا ہے۔ رہائشی علاقوں میں یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ بعض افراد بلا اجازت گھروں کے اندر تک داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، خصوصاً رمضان المبارک کے دوران افطاری کے اوقات میں جب خواتین گھریلو امور میں مصروف ہوتی ہیں، اس قسم کی مداخلت نہایت تشویشناک اور قابلِ توجہ ہے۔ ان پیشہ ور بھکاریوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان میں اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جو مختلف گروہوں کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ منظم انداز میں کی جانے والی یہ سرگرمیاں مقامی آبادی کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ عوامی مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ لکھیں