گوادر شہر میں اس وقت مچھروں کی غیر معمولی افزائش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے.

گوادر(گوادر ڈیجیٹل / ویب ڈیسک ) گوادر شہر میں اس وقت مچھروں کی غیر معمولی افزائش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ لوگ نہ تو گھروں کے باہر سکون سے بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی گھروں کے اندر مچھروں سے محفوظ ہیں۔ ہر گلی محلے اور رہائشی علاقے میں مچھروں کی بہتات کے باعث شدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کی افزائش کے باعث ڈینگی، ملیریا اور دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور بلدیہ گوادر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں