سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی 2 بڑی وجوہات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرد موسم میں ماہرینِ صحت نے فالج اور دل کے دورے کے خطرات میں اضافے کی دو بنیادی وجوہات بیان کی ہیں۔ڈاکٹر خرم نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ سردیوں میں پانی کم پیتے ہیں، جس کے باعث جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور خون گاڑھا ہونے لگتا ہے۔ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ٹھنڈ کے باعث خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں، جو دل اور دماغ پر دباؤ بڑھا سکتی ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سردیوں میں زیادہ سے زیادہ گرم مشروبات اور نیم گرم پانی استعمال کیا جائے اور جسم کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے گرم لباس، موزے، ٹوپی، دستانے اور کوٹ وغیرہ پہنے جائیں۔ خاص طور پر بچوں اور معمر افراد کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ سردی کے اثرات سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں