سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ 18 فروری 2026 کو پہلا روزہ ہوگا اور یکم رمضان 1447 ہجری کا آغاز ہوگا۔چاند کی رویت کے لیے حوطہ سدیر سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مرتبہ چاند دیکھنے کے عمل میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی گئی۔دوسری جانب ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں رمضان کا آغاز جمعرات 19 فروری سے ہوگا۔ اسی طرح سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی پہلا روزہ 19 فروری کو رکھا جائے گا۔پاکستان میں رمضان کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق ملک میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں