گوادر میں مڈل کے سالانہ امتحانات خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور شفاف انداز میں کامیابی سے جاری ہیں۔ تحریر: سلیمان ہاشم

گوادر میں مڈل کے سالانہ امتحانات خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور شفاف انداز میں کامیابی سے جاری ہیں۔ امتحانی مراکز میں انتظامات قابلِ تعریف ہیں جبکہ طلبہ پُرسکون ماحول میں امتحانات دے رہے ہیں۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر کے امتحانی ہال میں مڈل کے امتحانات نہایت منظم اور شفاف طریقے سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امتحانی عمل کی مجموعی نگرانی سپرنٹنڈنٹ شاہ بخش کر رہے ہیں، جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے فرائض سمائل شے علی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔
امتحانی مرکز میں انویجلیٹر اختر سرور اور عمر اسماعیل بھی اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور دیانت داری سے ادا کر رہے ہیں، جس کے باعث امتحانی ماحول پُرامن، منظم اور شفاف نظر آ رہا ہے۔
دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ شاہ بخش نے بتایا کہ گوادر کے مختلف اسکولوں میں مڈل کے امتحانات نہایت بہتر اور خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ پُرعزم، باشعور اور سنجیدگی کے ساتھ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، جو ایک مثبت اور صحت مند تعلیمی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز میں صفائی، سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تحریر: سلیمان ہاشم

اپنا تبصرہ لکھیں