شوال کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے اپنی تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ادارے کے مطابق 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے قمری مہینے کا چاند 20 مارچ کو دکھائی دینے کی توقع ہے، جس کے بعد ملک میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری کو ہوا تھا، جب شعبان کی 29 تاریخ کو رمضان کا چاند دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں