گوادر میں روٹی اور پراٹھے کے وزن میں کمی، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر عوام پریشان

گوادر (رپورٹ.. اختر ملنگ) گوادر شہر میں روٹی پہلے دس روپے میں فروخت ہو رہی تھی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام نان بائی حضرات کو ہدایت جاری کی کہ روٹی بیس روپے میں فروخت کی جائے، بشرطیکہ پیڑے کا وزن کم از کم 110 گرام ہو۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت بیشتر جگہوں پر پیڑے کا وزن 100 گرام سے بھی کم ہے، جو مقررہ معیار کے خلاف ہے۔اسی طرح ہوٹلوں میں پراٹھے کی قیمت چالیس روپے وصول کی جارہی ہے مگر پراٹھے کا سائز انتہائی چھوٹا ہے جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے لہزا ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر مقررہ وزن اور قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں