کراچی ( گوادر ڈیجیٹل ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا اور اتوار کو کراچی کے 10 مختلف مقامات پر احتجاج کریں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کا جبر سب کے سامنے آگیا ہے، پرامن مظاہرین پر حملہ کیا گیا، ہزاروں شیل نہتے لوگوں پر فائر کیے گئے، مسجد پر بھی شیلنگ کی گئی، ایک جگہ آگ بھی لگی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے، آنسو گیس شیل زائد المیعاد تھے، بزرگوں نے بھی آج جوانوں کا مظاہرہ کیا، عوام نکلیں گے تو مسائل حل ہوں گے اور قابض سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا، کراچی کے لوگ تنہا نہیں ہیں، حکومت سندھ نے ہزاروں ارب روپے ہڑپ کرلیے ہیں، لوگ ٹینکروں کے نیچے آکر مر رہے ہیں، یہ گل پلازہ کی آگ بھی نہیں بجھا سکے، سڑکیں ٹوٹی ہیں، بچے گٹر میں گر رہے ہیں، یہ مافیا ہے، جو پرامن مظاہروں کو بھی کچلتے ہی
