
گوادر (گوادر ڈیجیٹل )گوادر کرکٹ کے تاریخی مقابلے کی جامع میچ سمری
کراچی کی معروف راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں گوادر کرکٹ اکیڈمی اور گلبرگ کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کراچی ٹور 2025–26 کا پہلا اور تاریخی نائٹ میچ کھیلا گیا جو گوادر کے کسی کلب کا فلڈ لاہیٹس میں پہلا میچ ہے۔ جس میں گوادر کرکٹ اکیڈمی نے 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔گلبرگ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز بنائے، عبدالمعیز (30) اور اشیر تنویر (23) نمایاں رہے، تاہم گوادر کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بیٹنگ لائن ڈھیر ہو گئی۔ جلیل جے آر نے نپی تلی بالنگ کرتے ہوے 3 وکٹیں، جبکہ طفیل قادر نے 2 ‘ اشرف 1 ‘ کییا نور 2 ‘ منیر 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ہونہار اپنر نے اعتماد کے ساتھ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 11 اوورز میں کامیابی حاصل کر لی۔ سہیل ولی (20)، یوسف ولی (19) اور شے مرید (15) نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شاندار بولنگ پر جلیل جے آر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے مہمانِ خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ابھرتے ٹیلنٹ کو سراہا۔۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ہونہار کھلاڈیوں کو دیکھکر بہت خوشی ہوی میں اکیڈمی انتظامیہ حاجی عبدالحمید رشید و حاجی حنیف کو داد دیتا ہوں کیونکہ ان نامساعد حالات و عدم سہولیات کے اپنا جدوجہد جاری رکھا ہے۔۔سابق کپتان قومی ٹیم راشد لطیف نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کیلیے ایک پرتکلف عشایہے کا اہتمام کیا۔ یہ مقابلہ گوادر کرکٹ کی تاریخ کا پہلا فلڈ لائٹس میں کھیلا جانے والا میچ تھا، جو ہمیشہ ایک سنہرے اور یادگار باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اخر میں صادق محمد نے جلیل جے ار کو مین اف دی میچ اور حاجی حنیف نے ثروت علی کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کا سوہینیر پیش کیا۔شے مرید نے تاریخی وننگ بال پہ صادق محمد کا اٹوگراف اور سہیل ولی نے صادق محمد کو اکیڈمی کٹ پیش کیا۔۔۔
