گوادر (گوادر ڈیجیٹل ) راہنماؤں کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کے خلاف گرانڈ الائنس گوادر کا ہنگامی اجلاس ۔ مرکزی کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں ۔ آئین کے اندر رہتے ہوئے پر امن جدو جہد کرتے رہیں گے ۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں اور انجن تاجران سے ملاقات اور حمایت لینے کافیصلہ ۔ گرفتار راہنماؤں کو فی الفور رہا اور گھروں پر چھاپے بند کئے جائیں۔ مطالبہ۔گوادر گرانڈ الائنس نے اپنے دو راہنماؤں کی گرفتاریوں دیگر کی گھروں میں چھاپوں کے خلاف ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ، اجلاس میں گوادر گرانڈ الائنس کے طارق محمود اور نادل صالح کی گرفتاریوں اور دیگر راہنماؤں کی گھروں میں چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو ملازمین کی جاری پر امن جدو جہد کے خلاف ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔
اجلاس میں گرانڈ الائنس کے گرفتار راہنماؤں کی فوری رہائی اور دیگر راہنماؤں کی گھروں میں چھاپوں سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔گزشتہ روز گوادر گرانڈ الائنس کے راہنماؤں طارق محمود اور نادل صالح کی گرفتاریوں اور دیگر راہنماؤں کی گھروں میں چھاپوں کے خلاف گرانڈ الائنس گوادر کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پولیس کی جانب سے راہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں موجود شرکاء نے گرانڈ الائنس کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنے جائز حقوق کے لیے ہرقسم کی جدو جہد پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کی بھرپور حمایت لینے اور گرانڈ الائنس کے گرفتار راہنماؤں کی فوری رہائی کے لیے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کارکنان نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کو جائز قرار دیکر گرانڈ الائنس کی جدو جہد میں بھرپور ساتھ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ گرفتاریوں اور چھاپوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ بلکہ مکمل جمہوری انداز میں ائین کے پریم ورک کے اندر رہتے ہوئے پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اگر انتظامیہ نے گرانڈ الائنس کے راہنماؤں کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا تو گرانڈ الائنس ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے ۔